کورونا سے ڈپریشن اور ڈیمینشیا جیسے دماغی امراض کاخطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق

تحقیق کے مطابق کورونا وائرس سے ڈپریشن، ڈیمینشیا اور  اسٹروک جیسے دماغی امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

برطانیہ کی آکسفورڈ یونی ورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہےکہ کورونامیں مبتلا ایک تہائی افراد ، نفسیاتی اور اعصابی بیماری کانشانہ بنے۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کا دماغ پر براہ راست اثر ہوتا ہے اور اسپتال میں داخل ہونے والے اور آئی سی یو کے مریض دماغی امراض کے خطرے کی زد پر زیادہ ہوتے ہیں۔

تحقیق میں کہا گیا ہےکہ کورونا وائرس میں مبتلا افراد 14 قسم کے دماغی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں،جن میں اینگزائٹی(گھبراہٹ) اور موڈ میں اُتارچڑھاؤکی شکایت عام ہے جبکہ اسٹروک اور ڈیمینشیا کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

مزید خبریں :