پاکستان
Time 08 اپریل ، 2021

لاہور پولیس نے جعلی مجسٹریٹ کو گرفتار کرلیا

لاہور میں کاہنہ کے علاقے سے جعلی مجسٹریٹ پکڑا گیا۔

تھانہ کاہنہ پولیس کے مطابق جعلی مجسٹریٹ لیاقت علی مین اسٹاپ کاہنہ کے نزدیک ایک ہوٹل سے پکڑا گیا۔

پولیس کا کہناہےکہ ملز م جعلی مجسٹریٹ بن کر کارروائیاں کرتا تھا اور لوگوں کو دھمکاتا تھا،  ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے جعلی کارڈ اور سبز رنگ کی پلیٹ والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

مزید خبریں :