پاکستان
Time 08 اپریل ، 2021

پنجاب :کورونا مریضوں کے بیڈز کی دستیابی سے متعلق معلومات کیلئے ہیلپ لائن قائم

فائل فوٹو

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے بیڈز کی دستیابی سے متعلق معلومات کے حصول کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی۔

ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق نجی اسپتالوں سے متعلق معلومات ہیلپ لائن 0800 00742 سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 12 شہروں کے 81 نجی اسپتالوں میں کورونا مریضوں کا علاج جاری ہے، ان اسپتالوں میں ایک ہزار394بیڈز کورونا کے مریضوں کے لیے مختص ہیں جب کہ 270وینٹی لیٹرز کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

 ترجمان کے مطابق آئسولیشن وارڈز، ہائی ڈیپینڈینسی یونٹس اور انتہائی نگہداشت وارڈز بھی فعال ہیں جب کہ لاہور میں کورونا کے مریضوں کا 34 اسپتالوں میں علاج جاری ہے، جہاں 436بیڈز اور 167وینٹی لیٹرز بھی دستیاب ہیں۔


مزید خبریں :