پاکستان
Time 08 اپریل ، 2021

جہانگیر ترین جب چاہیں وفاق اور پنجاب حکومت کا دھڑن تختہ کر دیں: رانا ثنا

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت جہانگیر ترین کی جیبوں میں ہیں، وہ جب چاہیں ان کا دھڑن تختہ کر دیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور وفاقی حکومتیں جہانگیر ترین کی دائیں اور بائیں جیبوں میں ہیں، وہ جب چاہیں گے دھڑن تختہ کر دیں گے، انہیں پورے ملک میں جہاز بھی گھمانا نہیں پڑے گا۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے پی ڈی ایم ٹوٹنے کو پراپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ بنیادی ایشو پر تمام جماعتیں متحد ہیں، ایک یا دو جماعتیں علیحدہ جدوجہد کرنا چاہتی ہیں تو ہمیں اعتراض نہیں ہے۔

مزید خبریں :