آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، ملکی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں  عالمی، علاقائی اور ملکی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا ۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز( آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں مشرقی سرحدوں، ایل او سی کی صورت حال اور ڈی جی ایم اوز کے درمیان 2021 کے بعد سیز فائر معاہدے پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں کمشیری بھائیوں کی جدوجہد سے مکمل اظہار یک جہتی کیا گیا۔

 کانفرنس میں خیبر پختونخوا میں نئے ضم شدہ اضلاع میں سیکیورٹی صورتحال ، سول انتظامیہ ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عملداری اور ترقیاتی منصوبوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

 کور کمانڈرز کانفرنس میں افغان امن عمل کےلیے اب تک کی کوششوں پر اظہار اطمینان کیا گیا، کانفرنس میں دوست ملکوں کے ساتھ عسکری تعلقات سے متعلق بھی شرکا کوآگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں ملک کی اندرونی سیکیورٹی صورتحال اور کورونا کی تیسری لہر کا بھی جائزہ لیا گیا ، فورم نے کورونا کے خلاف جنگ میں سول انتظامیہ کی بھر پور مدد کا اعادہ کیا۔ 

مزید خبریں :