پاکستان
Time 08 اپریل ، 2021

پاکستان میں اونٹوں کی مصنوعی افزائش نسل کا کامیاب تجربہ

فوٹو: فائل

محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب نے اونٹوں کی مصنوعی افزائش نسل بھی شروع کر دی اور مصنوعی طریقہ افزائش سے اونٹ کے بچے کی پیدائش کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب کے ماہرین نے کیمل بریڈنگ میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور مصنوعی طریقہ افزائش سے مڑیچہ نسل کی ننھی اونٹنی دنیا میں آ گئی ہے۔

سیکرٹری لائیو اسٹاک پنجاب ثاقب ظفر کا کہنا ہے کہ اونٹوں کی مصنوعی افزائش نسل تاریخی کارنامہ ہے، اونٹنی کا دودھ اور گوشت طبی لحاظ سے نہایت مفید ہے، اونٹ پال افراد کو بھرپور معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :