پاکستان
Time 08 اپریل ، 2021

خوشاب میں وین پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے

خوشاب میں وین پر فائرنگ سے 4افراد جاں بحق اور  ایک  شخص زخمی ہوگیا۔

 پولیس کے مطابق تمام افراد پیشی پر عدالت جا رہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےخوشاب میں وین پر فائرنگ سے جاں بحق 4 افراد کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے  آر پی او سرگودھا کو ہدایت کی ہےکہ ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

مزید خبریں :