پاکستان
Time 08 اپریل ، 2021

کراچی میں ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافےکا امکان

فوٹو: فائل

کراچی میں ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے اور  آئندہ تین سے چار روز کے دوران پارہ 40 ڈگری کو چھو سکتا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین سے چار روز کے دوران کراچی میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے اس دوران دوران درجہ حرارت 38سے 40 ڈگری کے درمیان رہنےکا امکان ہے۔

 بلوچستان کی شمال مشرقی اور شمال مغربی گرم اور خشک ہوائیں دن کے اوقات میں چلنے کا امکان ہے اور  شام میں سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہےکہ کراچی میں جمعہ کو موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ کل کم سے کم درجہ حرارت 23سے25 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37سے39ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :