پاکستان
Time 09 اپریل ، 2021

این اے 75 میں جرائم کے بڑھتے واقعات سے شہریوں میں عدم تحفظ

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 میں جرائم کے بڑھتے واقعات کے سبب مکینوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھتا جارہا ہے۔

9 لاکھ کی آبادی پر مشتمل سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے پانچ تھانے ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق سال 2019 میں قتل، ڈکیتی، اغوا اور دیگر سنگین جرائم کے 3074 مقدمات درج ہوئے جب کہ سال 2020 میں مقدمات کی تعداد بڑھ کر 3552 ہو گئی۔

2021 کے تین ماہ کاجائزہ لیا جائے تو صورتحال پہلے سے زیادہ خراب ہے، 22 خواتین سمیت 28 افرادکو اغواکیاگیا، ڈکیتی اورچوری کی 332 وارداتیں ہوئیں، 48 شہریوں سےگاڑیاں چھین لی گئیں، زیادتی کے 6کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ  قتل اقدام قتل کے 41 اور منشیات کے 83 مقدمات سمیت اب تک سنگین نوعیت کے 1042 مقدمات درج ہو چکے ہیں۔

ڈی ایس پی ڈسکہ ایک طرف جرائم کا اعتراف کرتے ہیں تودوسری طرف پولیس کارکردگی کے دعوےکرتےدکھائی دیتے ہیں۔

جرم کی دنیا میں مسلسل بڑھتے ہوئے واقعات ڈسکہ کے لوگوں میں تشویش پیدا کررہے ہیں۔

مزید خبریں :