دنیا
Time 09 اپریل ، 2021

سعودی عرب میں پہلا روزہ 13 اپریل کو ہونے کا امکان

فوٹو: فائل

ریاض: سعودی عرب میں پہلا روزہ 13 اپریل بروز منگل کو ہونے کا امکان ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اس سال سعودی عرب میں پہلا روزہ 13 اپریل بروز منگل کو ہونے کا امکان ہے۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اس سال رمضان المبارک میں 30 روزے اور چار جمعے ہوں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں برس سعودی عرب میں عید الفطر 13 مئی کو ہونے کی توقع ہے۔

مزید خبریں :