دنیا
Time 09 اپریل ، 2021

کورونا سے محفوظ لوگوں کو یکم رمضان سے مسجد نبوی ﷺ میں داخلے کی اجازت

فوٹو: فائل

یکم رمضان المبارک سے عالمی وبا کورونا سے محفوظ لوگوں کو  مسجد نبوی ﷺ میں داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔

مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد میں آنے والوں کے لیے توکل ایپ کے ذریعے اجازت نامے جاری ہوں گے۔

انتظامیہ کے مطابق مسجد نبوی ﷺ میں آمد کا اجازت نامہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے افراد کو دیا جائے گا۔

مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا سے شفایاب افراد کو  بھی یکم رمضان المبارک سے مسجد نبوی ﷺ میں داخلے کی جازت ہو گی۔

مزید خبریں :