دنیا
Time 09 اپریل ، 2021

نارویجن وزیراعظم کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی

ناروے کی وزیراعظم ارنا سولبرگ کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنا مہنگا پڑ گیا۔

ناروے کی خاتون وزیراعظم ارنا سولبرگ کی گزشتہ ماہ ہونے والی سالگرہ کی تقریب میں 10 سے زیادہ مہمانوں نے شرکت کی تھی۔

پریس کانفرنس میں صحافیوں کی جانب سے وزیراعظم پر کڑی تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ آپ یہاں کھڑے ہو کر عوام کو کس منہ سے پابندی پر عمل کرنے کا کہتی رہیں، خاتون وزیراعظم نے معافی مانگ لی۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس نے ملک کی وزیراعظم پر 20000 کرونکر (1713 پاؤنڈ) جرمانہ عائد کر دیا۔

مزید خبریں :