دنیا
Time 09 اپریل ، 2021

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 4کشمیریوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کے ضلع پلوامہ اور شوپیاں میں محاصرے کیا اور گھر گھر تلاشی کی آڑ میں مزید 4 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

ان شہادتوں کے بعد  2 روز میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید کشمیری نوجوانوں کی تعداد 7 ہوگئی جبکہ پلوامہ اور شوپیاں کے علاقوں میں اب بھی بھارتی فوج کا محاصرہ جاری ہے۔

دوسری جانب دفتر خارجہ نے کشمیریوں کی مظلومانہ شہادت کی مذمت کی اورکہا کہ پاکستان کو کشمیری قیادت کی مسلسل نظربندی پر تشویش ہے ۔

مزید خبریں :