پاکستان
Time 09 اپریل ، 2021

پاک فوج کے 37 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پروموشن بورڈ  کے اجلاس میں پاک فوج کے 37 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت بریگیڈیئر سے میجر جنرل کی پروموشن کیلئے بورڈ کا اجلاس جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوا۔

مجموعی طور پر پاک فوج کے 37 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر شہریار پرویز بٹ، بریگیڈیئر عمر مقبول، بریگیڈیئر محمد عاصم خان ، بریگیڈیئر غلام محمد، بریگیڈیئر محمد ندیم اشرف، بریگیڈیئر عامر اشفاق کیانی، بریگیڈیئر محمد امتتان بابر، بریگیڈیئر عبدالسمیع، بریگیڈیئر عمر احمد شاہ، بریگیڈیئر محمد شاہد صدیق، بریگیڈیئر محمد فرحان یوسف، بریگیڈیئر منیر الدین شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بریگیڈیئر محمد عرفان خان، بریگیڈیئر نور ولی خان، ببریگیڈیئر کمال انور چوہدری، بریگیڈیئر سلمان معین، بریگیڈیئر نسیم انور بریگیڈیئر ملک عامر محمد خان ، بریگیڈیئر عدنان سرور ملک، بریگیڈیئر محمد قذافی، ببریگیڈیئرمحمد نعیم اختر ، بریگیڈیئر محمد شہاب اسلم، بریگیڈیئر ندیم یوسف، بریگیڈیئر فرخ شہزاد راؤ، بریگیڈیئر خرم نثار کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

آرمی میڈیکل کور سے بریگیڈیئرافتخار احمد ستی، بریگیڈیئر سید عادل حسنین، بریگیڈیئر مسز قمر النسا چوہدری، بریگیڈیئر عرفان علی مرزا ، بریگیڈیئر محمد رفیق ظفر، بریگیڈیئر محمد وسیم، بریگیڈیئر سہیل امین، بریگیڈیئر نصیر احمد سومرو، بریگیڈیئر مسز شازیہ نثار، بریگیڈیئر اعجاز غنی، بریگیڈیئر ارشد نسیم اور بریگیڈیئر ندیم احمد رانا کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

مزید خبریں :