میرا نے امریکا میں پیش آئے واقعے سے متعلق وضاحت دے دی

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ  وہ افسردہ ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں۔

نجی ویب سائٹ کو دیے گئے حالیہ انٹرویو کے دوران میرا نے مینٹل اسپتال میں داخلے اور ذہنی حالت خراب ہونے سے متعلق خبروں پر وضاحت پیش کردی۔

میرا کا کہنا تھا کہ امریکا میں وہ اسپتال کورونا ویکسی نیشن کے لیے گئی تھیں تاہم ان کی مینٹل اسپتال میں داخل ہونے کی خبریں وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ذہنی حالت ایک سنگین مسئلہ ہے اور میں نہیں جانتی کہ لوگ ذہنی حالت سے متعلق کیسے باتیں بنا لیتے ہیں اور پھر مذاق اڑاتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

میرا نے افسردہ ہونے کی وجہ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ نئے پراجیکٹ نہ ملنے پر اگرچہ وہ افسردہ ہیں لیکن ذہنی طو پر بیمار نہیں  اور ان خبروں نے انہیں کافی افسردہ کیا۔ 

 واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر میرا کی والدہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کو کسی نے امریکا کے مینٹل اسپتال میں داخل کرادیا ہے۔

بعد ازاں اداکارہ میرا کے سسر راجہ پرویز نے دعویٰ کیا کہ ان کے بیٹے اور میرا کے شوہر کیپٹن نوید نے 50 ہزار ڈالر کی گارنٹی کے عوض میرا کو اسپتال سے فارغ کرایا۔


مزید خبریں :