پاکستان
Time 10 اپریل ، 2021

ڈسکہ الیکشن، بزرگ شہری گھوڑے پر سوار ہوکر پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے

ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں ایک 75 سال کے بزرگ شہری گھوڑے پر ووٹ کاسٹ کرنے پولینگ اسٹیشن پہنچ گئے۔

این اے 75 میں گرم موسم کے باوجود بزرگ اور معذور شہری بھی ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچے، خواتین نے بھی بڑی تعدادمیں اپنا قیمتی ووٹ کاسٹ کیا ۔

جھارانوالہ کے رہائشی 75 سال کے بابا رشید بھی ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئے، بابارشید گھوڑے پر سوار ہو کر پولنگ اسٹیشن رنجھائی پہنچے۔

ان کے علاوہ وہیل چیئر اور بیساکھی کی مدد سے خصوصی افراد نے بھی  پولنگ اسٹیشنز کا رخ کیا اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

مزید خبریں :