پاکستان
Time 11 اپریل ، 2021

اسجد ملہی کو حاصل ووٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران کا بیانیہ مضبوط ہے، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈسکہ کے ضمنی  انتخاب میں علی اسجد ملہی کو حاصل ووٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کا بیانیہ مضبوط ہے۔

کراچی میں صحافیوں سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھاکہ ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں جمہوریت کی جیت ہوئی۔ 

انہوں نے کہا کہ علی اسجد ملہی کو حاصل ووٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کا بیانیہ مضبوط ہے، پنجاب میں آئندہ الیکشن تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان ہوگا۔

ان یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کو ایسی اپوزیشن ملی جو آپس میں اپوزیشن ہے، عمران خان نے چینی، آٹا سمیت تمام مافیاوں کو للکارا ہے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی نوشین افتخار ایک لاکھ 10 ہزار 76 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے علی اسجد ملہی 93 ہزار 433 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

تحریک لبیک پاکستان کے حاجی خلیل سندھو 8 ہزار 268 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

مزید خبریں :