پاکستان
Time 11 اپریل ، 2021

پنجاب میں کل سے تمام میڈیکل کالجز و نرسنگ اسکولز 10دن کیلیے بند رہینگے

فوٹو: فائل

پنجاب میں کل سے 10 دن کے لیے سرکاری ونجی میڈیکل کالجز اور نرسنگ اسکولز بند کرنےکا اعلان کردیا گیا۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبےکے سرکاری ونجی میڈیکل کالجز اور نرسنگ اسکولز  12اپریل سے 10دن کے لیے بند رہیں گے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کےامتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

اس کے علاوہ کورونا وائرس کے بڑھتےکیسز کے باعث محکمہ صحت پنجاب نےلاہور سمیت صوبےکے7 اضلاع کے سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز بندکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق7 اضلاع کےسرکاری اسپتالوں میں4شعبوں کی اوپی ڈیز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ 20 اپریل تک بند رہیں گی۔

ان اضلاع میں لاہور، گوجرانوالا، گجرات سیالکوٹ، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے اسپتال شامل ہیں جہاں ڈرماٹالوجی، این این ٹی، ڈینٹسٹری اور آپتھامالوجی کے شعبوں کی او پی ڈیز بند رہیں گی تاہم دیگر شعبوں کی او پی ڈیز کھلی رہیں گی۔

صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ مریضوں کو او پی ڈی کے باہر ماسک فراہم کیے جائیں گے،20اپریل کو کورونا کی صورت حال کا جائزہ لے کردوبارہ فیصلہ کیا جائےگا۔

مزید خبریں :