دنیا
Time 11 اپریل ، 2021

شہزادہ فلپ کی آخری رسومات ہفتے کو ادا کی جائیں گی، بورس جانسن شریک نہیں ہوں گے

ملکہ برطانیہ کے آنجہانی شوہر شہزادہ فلپ کی آخری رسومات ہفتے کے روز سینٹ جارج چیپل میں ادا کی جائیں گی۔

گزشتہ دنوں برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کے شوہر شہزادہ فلپ 99 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

آنجہانی شہزادہ فلپ کی آخری رسومات ہفتے کے روز سینٹ جارج چیپل میں ادا کی جائیں گی جس میں کورونا کے باعث عوام شریک نہیں ہوسکیں گے جبکہ آخری رسومات میں 30 افراد ہی شرکت کرسکیں گے۔

آخری رسومات براہ راست نشر کی جائیں گی جبکہ شہزادہ ہیری امریکا سے برطانیہ آئیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن  شہزادہ فلپ کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

میڈیارپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بورس جانسن نے خاندان کے افرادکو شرکت کا موقع دینے کیلئے فیصلہ کیا۔

دوسری جانب شہزادہ چارلس نے اپنے والد کو ’ڈئیر پاپا‘ کہہ کر خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ ان کے والد نے تقریباً 70 سال تک ملکہ برطانیہ اور شاہی خاندان کیلئے قابل قدر خدمات سر انجام دیں، میرے والد ایک خاص انسان تھے۔

مزید خبریں :