پاکستان
Time 12 اپریل ، 2021

ساہیوال اور اوکاڑہ کے 35 اسکولوں کے اساتذہ کا کورونا مثبت آگیا

ساہیوال اور اوکاڑہ کے اسکولوں میں 35 اساتذہ کا کورونا مثبت آ گیا جس کے بعد کمشنر ساہیوال نے اسکول بند کرنے کی سفارش کر دی۔

کمشنر ساہیوال نادر چٹھہ کے مطابق علاقے میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اس حوالے سے ایک فہرست جاری کی گئی ہے جس میں مختلف اسکولوں کےکورونا میں مبتلا35 اساتذہ اور ان کے اسکولوں کے نام درج ہیں۔

کمشنر ساہیوال نےسیکرٹری تعلیم کو خط لکھا ہے جس میں اوکاڑہ اور ساہیوال کے اسکول بند کرنےکی سفارش کی گئی ہے۔

مزید خبریں :