ایف آئی اے نے جہانگیر اور علی ترین کو کل طلب کر لیا

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو کل بروز منگل طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

ایف آئی اے لاہور کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں جہانگیر ترین اور علی ترین سے 8 سوالوں کے فوری جواب مانگے گئے ہیں۔

جہانگیر ترین کو 13 اپریل کو جواب لے کر حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم یہ بھی کہا گیا ہے کہ جہانگیر خان ترین کمپنی سیکٹری کے ذریعے بھی جواب جمع کروا سکتے ہیں۔

ایف آئی اے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگست 2020 سے ان سوالات کے جواب مانگ رہے ہیں، جہانگیر خان ترین نے جمعہ کے دن سوالات کے جوابات دینے کا وعدہ کیا۔

ایف آئی اے کے سوالات

سوالات میں کہا گیا ہے کہ جے کے فارمز کی تمام مشینری کی اصل رسیدیں جمع کروائیں۔

جے کے فارمز کے 35 ہزار ایکڑ کے رقبے کے ثبوت جمع کروائیں۔

مسلم کمرشل بینک کی رپورٹ جمع کروائیں۔

مشینری اور 35 ہزار ایکڑ رقبے کی تخمینہ رپورٹ جمع کروائیں۔

برطانیہ میں خریدی گئی جائیدادوں کی منی ٹریل دیں۔

مزید خبریں :