پاکستان
Time 13 اپریل ، 2021

’اسمارٹ لاک ڈاؤن پر ہی 70 فیصد عمل ہو تو مکمل لاک ڈاؤن کی نوبت نہ آئے‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے پرہی70 فیصد تک عمل ہوجائے تو مکمل لاک ڈاؤن کی نوبت نہ آئے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کاغذی کارروائی کا کیا فائدہ جب عمل ہی نہيں ہونا ، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے پرہی70 فیصد تک عمل ہوجائے تو مکمل لاک ڈاؤن کی نوبت نہ آئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کوویکس کے تحت بھارت سے 40 لاکھ کورونا ویکسین مارچ میں ملنی تھیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ بھارت نے اپنی خارجہ پالیسی کو مد نظر رکھتےہوئے  ویکسین فراہم نہيں کی جب کہ جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کو ویکسین بھیجی۔

مزید خبریں :