دنیا
Time 13 اپریل ، 2021

امریکی صدرجوبائیڈن اور خاتون اول کی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد

امریکی صدرجوبائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن  نے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں امریکی صدرجوبائیڈن کا کہناتھاکہ امریکا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہ رمضان مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے ہم سب مشکل وقت میں ہیں، مسلمان اس ماہ کا آغاز ایک نئی امید کے ساتھ کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ وائٹ ہاؤس میں رواں سال رمضان کی تقریبات ورچوئل ہوں گی تاہم اگلے سال عید کی روایتی تقریب معمول کے مطابق ہوگی۔

امریکی صدر کا کہناتھاکہ امریکا میں مسلمان مستقل امتیازی سلوک اور نفرت آمیز جرائم کاشکار ہیں، مسلمانوں سے امتیازی سلوک غلط اور ناقابل قبول ہے اور یہ ختم ہونا چاہیے۔

بائیڈن کا کہنا تھاکہ کسی کو اپنے عقائد کی وجہ سے خوف کی فضا میں نہیں رہنا چاہیے، امریکا کے تمام لوگوں کے حقوق کی حفاظت کیلئے کوشاں ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں ماہ رمضان شروع ہوگیا ہے اور مختلف ممالک میں مسلمانوں نے پہلا روزہ رکھا ہے۔

مزید خبریں :