پاکستان
Time 14 اپریل ، 2021

کورونا ایس او پیز پر اب ڈنڈے سے عمل کروایا جائے گا: فردوس عاشق اعوان

فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر اب ڈنڈے سے عمل کروایا جائے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خدمت آپ کی دہلیز پر کے پروگرام سے عوام کو ریلیف ملے گا اور اب افسر شاہی کا بھی احتساب ہوگا،  عوام کو تکلیف پہنچانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور عوام کو ریلیف دینے میں رکاوٹ ڈالنے والے افسران کو فارغ کر دیا جائے گا۔

عالمی وبا کورونا کے باعث بگڑتی صورتحال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اب حکومت ڈنڈے کی طاقت سے کورونا ایس او پیز  پر عملدرآمد کروائے گی۔

جہانگیر ترین کے حوالے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین تحریک انصاف کی جدوجہد کا حصہ رہے ہیں لیکن جس پر انگلی اٹھی ہے وہ جواب دے، تحقیقاتی ادارے اگر انہیں کلین چٹ دیں تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

مزید خبریں :