پاکستان
Time 14 اپریل ، 2021

برطانیہ نے ہائی رسک ممالک کی مانیٹرنگ میں اضافہ کردیا

برطانیہ نے ہائی رسک ممالک کی مانیٹرنگ میں اضافہ کردیا  اور فہرست سے نکلنےکے لیے فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانوی حکومت نےایڈوائزری جاری کی ہے کہ پاکستان کے مالیاتی اداروں اورافراد کےساتھ رابطوں میں محتاط رہاجائے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کودہشتگردوں کی مالی معاونت کرنےوالوں کو سزا دلوانا ہوگی، نامزد افراد اوراداروں کےخلاف بھی مؤثرکارروائی کرنا ہوگا اور معاملےکو قانونی طورپرمنطقی انجام تک پہنچانا ہوگا۔ 

برطانیہ کا کہنا ہےکہ ممکنہ کارروائی کی زد میں آنے والےافراد یا اداروں کا نام ظاہرنہیں کیاگیا ہے، پاکستان نے مشتبہ افراد اوراداروں کےخلاف ایکشن لینےکا یقین دلایا ہے۔

برطانیہ کا کہنا ہےکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط پرپورا اترنےکے لیے پاکستان نے بڑی پیشرفت کی ہے۔

اس کے علاوہ برطانیہ نے منی لانڈرنگ اوردہشتگردی کےمعاونین کےخلاف کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ برطانیہ نےحال ہی میں پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

مزید خبریں :