دنیا
Time 14 اپریل ، 2021

رواں سال ستمبر تک افغانستان سے تمام امریکی افواج نکالنے کا فیصلہ

امریکی صدر جو بائیڈن نے رواں سال گیارہ ستمبر تک افغانستان سے تمام امریکی افواج نکالنے کا فیصلہ کرلیا اور وہ بدھ کو اپنے فیصلے کا اعلان کر سکتے ہیں۔

امریکی اخبارکے مطابق امریکی عہدیدارکا کہنا ہے کہ ہماری پالیسی حقائق کو مدنظررکھ کر بنائی جارہی ہے، معاہدے کی شرائط پوری نہ ہونے کی صورت میں طالبان سے جنگ کی طرف جا سکتے ہیں۔

امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن جنگ کو قومی مفاد کےخلاف سمجھتے ہیں، فوجیں نکالنے کا مطلب یہ نہیں کہ امریکا افغانستان کو چھوڑ دے گا، افغان حکومت کے ساتھ سفارتی تعلق میں رہیں گے۔

طالبان امریکا معاہدے کے مطابق امریکی افواج کو یکم مئی سے پہلے افغانستان سے نکلنا تھا، افغان طالبان نے معاہدے کے مطابق انخلا نہ ہونے کی صورت میں نتائج کی دھمکی دے رکھی ہے، افغانستان میں 2500 سے زائد امریکی فوجی موجود ہیں۔

مزید خبریں :