Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
14 اپریل ، 2021

فلم 'دھماکا' کا نیٹ فلکس کے ساتھ ریکارڈ قیمت میں سودا

فائل فوٹو

بالی وڈ اسٹار کارتک آریان کی فلم 'دھماکا' او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر فروخت ہونے والی اب تک کی سب سے مہنگی فلم بن گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کارتک نے اداکار ورون دھون کے علاوہ سپر اسٹار اکشے کمار کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

ورون دھون کی فلم 'کولی نمبر 1 '(ایمیزون پرائم) اور' لکشمی '(ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار) کے ڈیجیٹل حقوق بالترتیب 90 کروڑ روپے (تقریباً 180 کروڑ پاکستانی )اور 110 کروڑ (تقریباً220 کروڑ روپے پاکستانی) میں فروخت ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس نے فلم 'دھماکا 'کے لیے 135 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً270 کروڑ روپے پاکستانی)کا سودا کیا ہے۔

رام مادھوانی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم کورین فلم 'دی ٹیرر لائیو' کا ہندی ری میک ہے۔ فلم میں ، کارتک ایک صحافی کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے جو شہر میں دہشت گردی کے حملے کے خلاف لڑ تا ہے۔ 

یاد رہے کہ کارتک آریان نے اس فلم کی شوٹنگ 10 دن میں مکمل کی تھی اور اس کے لیے انہوں نے 43 کروڑ روپے معاوضہ لیا تھا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM