پاکستان
Time 14 اپریل ، 2021

قانون کی بالادستی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، وزیراعظم کا ترین سے متعلق سوال پر جواب

وزیراعظم عمران خان نےکہا ہےکہ ہےکہ سواسال میں چینی کی قیمت میں 26 روپے اضافہ ہوا اور عوام کی جیبوں سے 130 سے 140ارب روپے شوگر ملزکے پاس چلےگئے۔

سرگودھا میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کاکہنا تھا کہ سواسال میں چینی کی قیمت میں 26 روپے اضافہ ہوا،عوام کی جیبوں سے 130 سے 140ارب روپے شوگر ملزکے پاس چلے گئے، حکومت نے ایکشن لیا تو ایف آئی اے کی انکوائری میں خوفناک چیزیں سامنے آئیں۔

وزیراعظم کاکہنا تھاکہ ان لوگوں نےکارٹل بنایا ہوا تھا،لوگوں کا خون چوستے تھے اور ٹیکس بھی نہیں دیتے تھے، وہ سب کی باتیں اور تحفظات سننےکےلیے تیار ہیں، لیکن قانون کی بالادستی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا جہانگیرترین سے فاصلے بڑھ گئےہیں؟ ان کی ملاقات کی درخواست پرانہیں سناجائےگا؟ اس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ ساروں کی باتیں سننے کو تیار ہیں،لوگوں کوسمجھنا چاہیے کہ ایسا ہوا کیوں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ملک میں قانون کی بالادستی قائم نہ ہو،قانون کی بالادستی کا مطلب ملک میں طاقتور اورکمزورکےلیے ایک ہی قانون ہو، یہ ملک کیلیے تباہی ہوگی اگر طاقتور کے لیے ایک قانون اورکمزورکے لیے دوسرا قانون ہو، ملک میں اصل تباہی طاقتور اورکرپٹ لوگ کرتے ہیں۔

مزید خبریں :