پاکستان
Time 14 اپریل ، 2021

علما و مشائخ کی ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے پُرتشدد واقعات کی مذمت

ملک بھرکے علما و مشائخ کی گزشتہ دو روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے پُرتشدد واقعات کی مذمت کی ہے۔

علما و مشائخ کا کہنا تھاکہ سرکاری اور عوامی املاک کا جلایا جانا قابل مذمت اور قابل افسوس ہے لہٰذا مظاہرین کو کسی صورت تشدد کا راستہ نہیں اختیار کرنا چاہیے تھا۔

علما نے مظاہرین سے بند راستے کھولنے کی اپیل کی اور کہا کہ راستے بند ہونے سے روزہ داروں کیلئے بھی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایک مذہبی جماعت کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی دھرنے دیے گئے تھے جبکہ کراچی سمیت صوبے کے مختلف مقامات پر بھی دھرنے دیے گئے جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ان دھرنوں اور احتجاج کے دوران مظاہرین سے جھڑپوں میں پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :