پاکستان
Time 14 اپریل ، 2021

حکومت مشترکہ مفادات کونسل کے احکامات ردی کی ٹوکری میں پھینک رہی ہے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ مردم شماری سے متعلق سندھ کے تحفظات نہ سنے جانے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے چار اجلاسوں میں مردم شماری کا ذکر ہی نہیں ہوا، پھر اس مسئلے پر ایک کمیٹی بنا دی اوراسے صوبوں سے رابطے کا کہا گیا۔

ان کا کہنا تھاکہ کمیٹی نے سندھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

مراد علی شاہ کے مطابق وفاقی حکومت سی سی آئی کے احکامات ردی کی ٹوکری میں پھینک رہی ہے، سی سی آئی کی تاریخ میں پہلا فیصلہ ہے جو غیر متفقہ ہے۔

مزید خبریں :