دنیا
Time 14 اپریل ، 2021

امریکا سمیت کئی ممالک کا ویکسین لگوانے والے شہریوں کیلئے مراعات کا اعلان

امریکا، یورپ اور جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک اپنے شہریوں کو مختلف مراعات دے کر کورونا ویکسین لگوانے پر آمادہ کررہے ہیں جبکہ کئی امریکی کمپنیوں نے ویکسین لگوانے والوں کو تنخواہ کے ہمراہ 500 ڈالر بونس دینے کا اعلان کیا ہے۔

دنیا کئی ممالک میں شہریوں کو مختلف مراعات کے ذریعے ویکسین لگوانے پر آمادہ کیا جارہا ہے۔

کئی امریکی کمپنیوں نے ویکسین لگوانے والوں کو تنخواہ کے ہمراہ 500 ڈالر بونس دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ کچھ سنیما گھروں نے ویکسینیشن کارڈ دکھانے پر ناظرین کو پاپ کارن مفت دینے کا وعدہ کیا ہے۔

اسرائیل نے اپنے ویکسین لگوانے والے شہریوں کو گرین پاس جاری کیے ہیں اور گرین پاس رکھنے والے افراد کو جم، سوئمنگ پول، میوزیکل پروگرامز، اسٹیڈیم، ہوٹلز، تھیٹرز اور ریسٹورنٹس میں خصوصی رسائی حاصل ہو گی۔

چین کے کئی علاقوں میں مختلف اداروں اور مقامی تنظیموں کی جانب سے کورونا ویکسین لگوانے والوں کوسیاحتی مقامات کے ٹکٹ، شاپنگ کوپنز اور مفت سامان خوردونوش کی پیش کش کی گئی ہے جبکہ چند متاثرہ علاقوں میں حکام کی طرف سے شہریوں چار دنوں میں ویکسین لگوانے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

انڈونیشیا میں ویکسین نہ لگوانے والوں پر جرمانے کی سزا تجویز کی گئی ہے جبکہ دارلحکومت جکارتہ میں ویکسین سے بھاگنے والوں پر 356 ڈالر یا ایک ماہ کی تنخواہ کی کٹوتی کی وارننگ دی جا چکی ہے۔

برازیل کی سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والوں کا داخلہ عوامی مقامات پر بند کیا جائے۔

سنگاپور میں ویکسین نہ لگوانے کو خبردار کیا گیا ہے کہ بعد میں ویکسین نہیں ملے گی جبکہ جنوبی کوریا نے ویکسین سے اجتناب کرنے والوں کو لائن کے آخر میں لگانے کی دھمکی دی جا چکی ہے۔

مزید خبریں :