پاکستان
Time 14 اپریل ، 2021

لاہور میں مظاہرین کا نجی ٹی وی کی ٹیم پر حملہ، کیمرامین پر تشدد

چونگی امر سدھو میں کوریج کے دوران کیمرا مین میاں عمران پرتشدد کیا اور کپڑے بھی پھاڑدیے— فوٹو: اسکرین گریب

لاہور میں چونگی امر سدھو کے مقام پر مشتعل مظاہرین نے کوریج کرنے والی نجی ٹی وی کی ٹیم پر حملہ کیا ہے۔

لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی دھرنے تیسرے روز بھی جاری ہیںجبکہ  92 نیوز کی ٹیم پر مظاہرین کی کوریج کے دوران مشتعل افراد نے حملہ کردیا۔

مظاہرین نے چونگی امر سدھو میں کوریج کے دوران کیمرا مین میاں عمران پرتشدد کیا اور کپڑے بھی پھاڑدیے۔

کیمرامین سے زبردستی ویڈیو ڈیلیٹ کروائی گئی اور موبائل فون بھی توڑدیا گیا۔

نجی ٹی وی کی ٹیم مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث عوام کو پیش آنے والی مشکلات کی کوریج کیلئے گئی تھی۔

مزید خبریں :