پاکستان
Time 15 اپریل ، 2021

پاکستان: کورونا سے مزید 118 اموات، 5300 سے زائد کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا سے مزید 118 افراد انتقال کرگئے اور 5300 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 64685 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5395 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 118 افراد انتقال کرگئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15872 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 39818 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 77294 ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.3 رہی۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4740 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 46652 ہو گئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 270310 ہوگئی ہے جب کہ 4533 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 285441 ہے اور 7209 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 20580 اور ہلاکتیں 221 ہو چکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 102290 اور 2761 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 14978 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 420 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5153 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 68066 ہے اور اب تک 625 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :