Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
15 اپریل ، 2021

جیکی چن اپنی دولت بیٹے کو کیوں نہیں دیں گے؟

فوٹوفائل

ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار ، مارشل آرٹسٹ اور  پرڈیوسر جیکی چن کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں ہوتا ہے۔

فوربز کی ایک رپورٹ کے مطابق جیکی چن نے جون 2019 سے جون 2020 کے درمیان 40 ملین ڈالر کمائے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جیکی چن ایک دہائی قبل ایک چینل کو دیے گئے انٹرویومیں اعلان کرچکے ہیں کہ وہ 350ملین ڈالر کی ملکیت بیٹے جیسی  چن کو دینے کے بجائے خیرات میں دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکی چن کا کہناتھا کہ اگر میرا بیٹا جیسی قابل ہے تو وہ پیسہ کماسکتا ہے، اگر نہیں ہے تو  وہ صرف میرے پیسے کو ضائع کرے گا۔

واضح رہے کہ جیکی چن نے جون لِن سے 1982 میں شادی کی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا اداکار و گلوکارجیسی چن ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM