پاکستان
Time 15 اپریل ، 2021

چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی کورونا کا شکار

فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ نیازی بھی عالمی وبا کورونا کا شکار ہو گئے۔

سینیٹر فیصل جاوید خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ خان نیازی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے سیف اللہ نیازی اور کورونا میں مبتلا دیگر افراد کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تمام لوگوں کو صحت و تندرستی عطا کرے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی سمیت متعدد شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہو چکی ہیں۔

مزید خبریں :