پاکستان
Time 15 اپریل ، 2021

وزیراعظم نے پاکستان میڈیکل کمیشن آن لائن نظام کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میڈیکل کمیشن آن لائن نظام کا افتتاح کردیا۔

اسلام آباد میں  پاکستان میڈیکل کمیشن آن لائن نظام کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم کاکہنا تھاکہ جمہوریت میرٹ کے نظام پر قائم ہے،جدید نطام سے میڈیکل کالجزکی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملےگی ۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ایم سی آن لائن نظام قائم کرنے پرٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، پی ایم سی آن لائن نظام کا انعقاد بہت بڑی کامیابی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہیلتھ کارڈ کی صورت میں انقلاب آرہا ہے،کے پی میں تمام شہریوں کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت دےدی گئی ہے، پنجاب میں سال کے اختتام تک تمام شہریوں کو ہیلتھ کارڈکی سہولت دے دی جائے گی۔

مزید خبریں :