Can't connect right now! retry

پاکستان
15 اپریل ، 2021

سعد رضوی نے ضد نہ چھوڑی تو ہم پارٹی چھوڑ دیں گے، امیرٹی ایل پی سندھ

تحریک لبیک سندھ کے امیر رضی حسینی نے مرکزی قیادت سے فوری طور پرحکومت سے مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک بیان میں رضی حسینی کا کہنا تھا کہ سعد رضوی نے اپنی ضد نہ چھوڑی اور بات چیت نہ کی تو ہم پارٹی چھوڑ دیں گے، مسائل سڑکوں پرنہیں بات چیت سے حل ہوں گے۔

امیرٹی ایل پی سندھ رضی حسینی نےکہا ہےکہ جہاں بھی احتجاج ‏ہورہا ہے ختم کرکے قیادت سے رجوع کیا جائے،ملک میں افراتفری کے باعث کئی بےگناہ ‏جانوں کا نقصان ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بات چیت کے ذریعے مسائل حل نہ ہوئے تو قوم سعدرضوی ‏سے مایوس ہوجائےگی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM