Can't connect right now! retry

پاکستان
15 اپریل ، 2021

رواں ماہ کورونا ویکسین کی تین کھیپ پاکستان پہنچ جائیں گی: اسد عمر

وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کورونا ویکسین کی تین کھیپ پاکستان پہنچ جائیں گی۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ لوگوں کو خود کو کورونا ویکسی نیشن کے لیے رجسٹر کروانا چاہیے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں 50 سال اور اس سے زائد عمر کی تعداد ڈھائی کروڑ سے زائد ہے تاہم ابھی تک کورونا ویکسین کے لیے رجسٹرڈ ہونے والوں کی تعداد 18 لاکھ سے کچھ ہی زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی تک رجسٹرڈ افراد میں سے 10 لاکھ 65 ہزار افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔ 

سربراہ این سی او سی کا کہنا تھا کہ لوگ ویکسین کے لیے خود کو رجسٹر کروائیں، رواں ماہ ویکسین کی تین کھیپ پاکستان پہنچ جائیں گی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM