Can't connect right now! retry

پاکستان
15 اپریل ، 2021

میڈیا یکطرفہ خبریں چلاکر تعصب کا مظاہرہ کررہا ہے، مفتی منیب الرحمان کا شکوہ

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے شکوہ کیا ہےکہ میڈیا یکطرفہ خبریں چلاکر تعصب کا مظاہرہ کررہا ہے۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ اسکرین پرتنظیم کا نام نہیں چلایا جاتا ایک مذہبی تنظیم لکھا جاتا ہے، یہ ہمارا آزاد میڈیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ظاہر ہے اس میں ہدایات اور دینی طبقات کے ساتھ ان لبرل اداروں کی اپنی عصیبتیں اور نفرتیں بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں بھی دھرنے دیےگئے اور سڑکیں بلاک کی گئیں لیکن ایسا طرز عمل نہیں اختیارکیا گیا جس کامظاہرہ اب کیا گیا ہے، اس سے حکومت اور میڈیا کی عصبیت کا ہرکوئی اندازہ لگاسکتا ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM