دنیا
Time 16 اپریل ، 2021

امریکی شہر انڈیانا پولس میں فائرنگ، متعدد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات

فوٹو: فائل

امریکا کے شہر انڈیانا پولس میں فائرنگ سے متعدد افراد کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمعرات کی رات انڈیانا پولس ائیرپورٹ کے قریب پیش آیا جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 5 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں تاہم ابھی تک سرکاری سطح پر ان کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق جس جگہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا وہ ایک کمرشل جگہ ہے جہاں ہر وقت لوگوں کی بڑی تعداد موجود رہتی ہے، اس بات کا خدشہ ہے کہ حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار لی ہے۔

انڈیاناپولس حکام نے واقعے کی جگہ کو انتہائی حساس قرار دیکر ایمرجنسی سروس طلب کر لی ہے۔

مزید خبریں :