پاکستان
Time 16 اپریل ، 2021

پنجاب کی 6 ہزار غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ریگولرائز کیے جانے کا انکشاف

کیا پنجاب کی بزدار حکومت نے لینڈ مافیا کو این آر او دے دیا؟ پنجاب حکومت کی جانب سے آرڈیننس کے تحت صوبے میں 6 ہزار غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو 2 فیصد کے معمولی جرمانے کے عوض ریگولرائز کر دیا گیا۔

جنگ اور دی نیوز میں چھپنے والی عمر چیمہ کی رپورٹ کے مطابق یہ تمام تر کارروائی خاموشی کے ساتھ مکمل کی گئی۔

سرکاری حکام کو اس معاملے پر غور و خوص ہی نہیں کرنے دیا گیا۔ ایک آئینی عہدے دار نے قانون کا مسودہ تیار کیا  جبکہ قانون کی منظوری کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے لی گئی۔

کئی وزرا نے رائے دینے سے گریز کیا اور ان کی خاموشی کو ’’ہاں‘‘ سمجھ لیا گیا ۔ اس قانون کو آرڈیننس کے ذریعے نافذ کیا گیا کیونکہ پنجاب اسمبلی سیشن میں نہیں تھی۔

مزید خبریں :