دنیا
Time 16 اپریل ، 2021

برطانوی شہزادے فلپ کی آخری خواہش پوری کردی گئی

برطانوی شہزادے فلپ کی آخری خواہش پوری کردی گئی، پرنس فلپ کی میت آخری رسومات کے لیے ان کی اپنی تیار کردہ گاڑی میں لے جائی جائے گی۔

 پرنس فلپ نے اپنی زندگی میں ہی ملکہ سے اپنی اس خواہش کا اظہار کر رکھا تھا۔ ملکہ نے اس درخواست پر حتمی منظوری دے دی ہے۔

 پرنس فلپ کی آخری رسومات کل ادا کی جائيں گی۔ کورونا وبا کی وجہ سے آخری رسومات میں صرف شاہی خاندان کے افراد ہی شرکت کریں گے جبکہ آخری رسومات کو ٹی وی پر بھی نشر کیا جائے گا۔

مزید خبریں :