الیانا ڈی کروز کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

فوٹو: فائل

معروف بالی وڈ اداکارہ  ِالیانا ڈی کروز کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔

الیانا نے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے سے متعلق اپنے مداحوں کو اطلاع دینے کے لیے انسٹا گرام اسٹوری کا سہارا لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ تک رسائی نہیں کرپارہیں اور انہیں لگتا ہےکہ ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں اور ٹوئٹر فالوورز سے اپیل کی ہےکہ وہ ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ہونے والی پوسٹ اور کسی بھی پیغام کو نظر انداز کریں۔

خیال رہےکہ اس سے قبل بالی وڈ کی متعدد شخصیات کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کیا جاچکا ہے جن میں فرح خان، امیشا پٹیل اور  ایشا دیول شامل ہیں۔

مزید خبریں :