پاکستان
Time 18 اپریل ، 2021

صورتحال تسلی بخش ہے، عوام غیر تصدیق شدہ اطلاعات پر کان نہ دھریں، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور میں ایک مقام کے علاوہ پنجاب میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے، عثمان بزدار— فوٹو:فائل 

صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ  عثمان بزدار کا صوبے میں امن و امان کے حوالے سے بیان سامنے آیا ہے۔

اپنی بیان میں عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال اِس وقت تسلی بخش ہے اور پولیس، رینجرز اور دیگر ادارے اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ لاہور میں ایک مقام کے علاوہ پنجاب میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے لہٰذا عوام سے اپیل ہے کہ غیر تصدیق شدہ ذرائع ابلاغ سے ملنے والی اطلاعات پر کان نہ دھریں۔

خیال رہے کہ لاہور میں پولیس اور رینجرز نے یتیم خانہ چوک پرکئی روز سے قابض مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کیا ہے۔

آپریشن کے دوران یتیم خانہ چوک کی جانب جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

تصادم کے دوران جانی نقصان کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔

مزید خبریں :