دنیا
Time 20 اپریل ، 2021

سعودی عرب میں شدید برف باری کے بعد حسین نظارے

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں شدید برف باری اور  گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق حائل شہر اور عسیر ریجن سمیت متعدد علاقوں میں شہریوں نے برف باری اور بارش کا لطف اٹھایا۔

خمیس مشیط ،تنومہ اور النماص سمیت متعدد شہروں میں بھی شدید بارش اور برف باری دیکھی گئی۔

سعودی شہریوں کی جانب سے ٹوئٹرپر برف باری اور بارش کے بعد کے حسین مناظر کی تصاویر بھی شیئر کی جارہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جازان، عسیر،الباحہ ،مکہ مکرمہ اورمتعدد علاقوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔

مزید خبریں :