پاکستان
Time 20 اپریل ، 2021

احتجاج کے باعث معطل راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس کل سے بحال کرنےکا فیصلہ

راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان میٹرو بس سروس کل سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، میٹرو بس سروس احتجاج کے باعث 12 اپریل کو بند کردی گئی تھی۔

احتجاج کے باعث راولپنڈی اسلام آباد میں معطل کی گئی میٹرو بس سروس کل بدھ کے روز سے دوبارہ شروع کی جائے گی۔

میٹرو بس سروس صدر راولپنڈی سے پاک سیکرٹریٹ تک چلے گی، صدر راولپنڈی تا فیض آباد  سروس قبل ازیں کورونا کے باعث جب کہ فیض آباد سے پاک سیکرٹریٹ تک احتجاج کے باعث بند کردی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق مکمل میٹرو بس سروس احتجاج کے باعث 12اپریل کو بند کردی گئی تھی، احتجاج و دھرنے کے باعث میٹرو بس منصوبہ کو 2 ملین روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

مظاہرین کی جانب سے لیاقت باغ اور کمیٹی چوک میٹرو اسٹیشنز پر آٹو میٹک دروازوں، شیشوں، سینسرز، ٹف پیورز وغیرہ کو نقصان بھی پہنچایا گیا۔

مزید خبریں :