حکومت نے عید الفطر پر سرکاری چھٹیوں کی تاریخوں کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر سرکاری چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق عید الفطر پر سرکاری چھٹیاں 10 سے 15 مئی تک ہوں گی۔

این سی او سی نےگائیڈلائنز بھی جاری کر دی ہیں جس کے مطابق 8 تا 16 مئی 'گھر رہو محفوظ رہو' کی حکمت عملی پر عمل درآمدکیاجائے گا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ زیادہ چھٹیوں کا مقصد عیدکے دوران ملکی سطح پر نقل و حمل کو محدودکرنا ہے۔

این سی او سی کے مطابق یوم علی،شب قدر،اعتکاف اور جمعتہ الوداع  کے لیے گائیڈ لائنزپر عمل درآمد یکم مئی سے ہوگا۔

چاند رات بازاروں پر پابندی کا فیصلہ

این سی او سی کے مطابق چاند رات کو مہندی، جیولری  اورکپڑوں کے اسٹالز  پرپابندی ہو گی، تفریحی مقامات،ان کے اردگرد موجود ہوٹل،  پبلک پارکس اور شاپنگ مالز  بھی  8 سے 16 مئی تک بند رہیں گے۔

عید کی چھٹیوں کے دوران بین الصوبائی،انٹر اور انٹرا سٹی پبلک ٹراپنسپورٹ پر پابندی ہوگی جب کہ  نجی گاڑیوں، رکشوں اور ٹیکسیوں کو 50 فیصد سواریوں کے ساتھ اجازت ہوگی۔

مزید خبریں :