دنیا
Time 29 اپریل ، 2021

چاند پر پہنچنے والے پہلے انسانی مشن اپولو 11 کے خلاباز مائیکل کولنز چل بسے

چاند پر پہلے انسانی مشن اپالو الیون کے عملے میں شامل مائیکل کولنز 90 سال کی عمر میں چل بسے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی خلا نورد مائیکل کولنزکینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔

 1969 میں چاند پر نیل آرمسٹرانگ اور ایلڈرن کی چہل قدمی کے وقت کولنز چاند کے مدار میں خلائی گاڑی میں موجود تھے۔

چاند کی سطح پر چہل قدمی کے دوران  نیل آرمسٹرانگ کے ساتھ موجود ایلڈرن  مشن پر جانے والے خلابازوں میں سے واحد خلا باز ہیں جو اب زندہ رہ گئے ہیں۔

91 سالہ  ایلڈرن نے اپنے ساتھی مائیکل کولنز کی وفات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان کی خواہش کے مطابق ان کے کارنامے کا جشن منانا چاہیے۔

مزید خبریں :