کاروبار
Time 29 اپریل ، 2021

حکومت نے 15ہزار اورساڑھے 7 ہزار روپے والے پرائز بانڈز ختم کردیے

صارفین پرائز بانڈز کو اسپیشل سیونگز اور ڈیفنس سیونگز میں بھی تبدیل کراسکتے ہیں، پرائز بانڈز کو بینک اکاؤنٹس کے ذریعے کیش کرایاجاسکے گا— فوٹو؛ فائل

اسلام آباد: حکومت نے 15ہزار اورساڑھے 7 ہزار روپے والے پرائز بانڈز ختم کردیے، دونوں بانڈز کی مزید قرعہ اندازی نہیں ہوگی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق 15 ہزار روپے کا بانڈ 30 جون کے بعد کیش نہیں ہوسکے گا، ساڑھے 7 ہزار روپے کا پرائز بانڈ 31دسمبر کے بعد کیش نہیں ہوسکے گا، اضافی رقم دے کر بانڈز کو 25 اور40 ہزارروپے کے بانڈز میں تبدیل کیاجا سکےگا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق صارفین پرائز  بانڈز کو اسپیشل سیونگز اور ڈیفنس سیونگز میں بھی تبدیل کراسکتے ہیں، پرائز بانڈز کو بینک اکاؤنٹس کے ذریعے کیش کرایاجاسکے گا۔

مزید خبریں :