دنیا
Time 30 اپریل ، 2021

اسرائیل میں بھگدڑ مچنے سے 40 سے زائد افراد ہلاک

تل ابیب: اسرائیل میں بھگدڑ مچنے سے 40 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھگدڑ مچنے کا واقعہ شمالی اسرائیل میں یہودوں کے ایک مذہبی مقام ماؤنٹ میرون پر پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھگدڑ مچنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہودیوں کی بڑی تعداد اسرائیل کے سب سے بڑے سالانہ مذہبی عوامی اجتماع میں شریک تھے۔

فوٹو: سوشل میڈیا

رپورٹ کے مطابق واقعے میں کم از کم 44 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، واقعے میں زخمی اور ہلاک ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

فوٹو: سوشل میڈیا

دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ بھگدڑ مچنے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :